کراچی، ٹرانسپورٹرز کا پولیس کیخلاف احتجاج
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں رات گئے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے سپر ہائی وے کو بند کرکے ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر پولیس کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق سپر ہائی وے پرانا ٹول پلازہ کے قریب ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔
حکام کا بتانا ہے کہ ٹرانسپورٹر کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پیش آنے کے بعد دیگر ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج ہوئے اور پولیس کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
اس موقع پر پولیس کی جانب سے کامیاب مذاکرات کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول کر ٹریفک کی روانی بحال کرادی گئی۔