سینیٹ الیکشن: کاغذات جمع کرانے کا آج آخری روز
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دو اپریل کو ہونے والے سینیٹ کے انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔
اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ نے پرویز رشید، ناصر بٹ اور طلال چوہدری کو بھی سینیٹ کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پارٹی کا مشکور ہوں، اپنی وفاداری اور کارکردگی سے پارٹی کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔