پختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 خالی نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے . الیکشن کمیشن حکام کے مطابق خیبر پختون خوا میں 7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹ اور 2 خواتین کی خالی نشستوں پر انتخاب ہوگا .

اس سلسلے میں صوبائی الیکشن کمیشن سے 89 سے زائد امیدواروں نے سینیٹ انتخاب میں حصہ لینے کے لیے کاغذات وصول کیے ہیں . صوبائی الیکشن کمیشن سے سینیٹ انتخاب میں حصہ لینے کے لیے 7 جنرل نشستوں کے لیے 67 اور خواتین کی 2 نشستوں کے لیے 14 جب کہ ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کے لیے 8 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کیے . سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں فیصل جاوید،اعظم سواتی ،طلحہ محمود،دلاور مہمند سمیت 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں . خیبرپختونخوا اسمبلی کے 143 ارکان 2 اپریل کو ووٹ کاسٹ کریں گے . . .

متعلقہ خبریں