عائشہ عُمر کی ‘کالر بون’ سرجری کی تصویر وائرل


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عُمر نے اپنی ‘کالر بون’ سرجری کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
عائشہ عُمر کے مطابق 8 سال قبل ایک کار حادثے کے دوران اُن کی کالر یعنی ہنسلی کی ہڈی اور شولڈر بلیڈ کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں جس کی سرجری اُنہوں نے یکم رمضان کو کروائی۔
اداکارہ نے اپنی سرجری کا اعلان اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ کافی عرصے سے اس تکلیف کے ساتھ کام کررہی تھیں لیکن اب سرجری کے بعد وہ تین سے چار ماہ تک کیمرے سے دور رہیں گی اور صرف میوزک آئیڈیاز، اسکرپٹس اور اپنے برانڈز کے لیے کام کریں گی۔
33 2 169x300
اب عائشہ عُمر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنی ‘کالر بون’ سرجری کی تصویر شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کی گردن سے کندھے تک ہونے والی سرجری دیکھی جاسکتی ہے۔
اس کے علاوہ عائشہ عُمر نے اپنی ‘کالر بون’ کے ایکسرے کی تصویر بھی اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی۔
33 3 169x300
مداحوں کی جانب سے عائشہ عمر کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔