امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ نے ویڈیو بیان جار ی کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں اہم ترین پیشرفت ہوئی ہے ، مرکزی ملزم طیفی بٹ نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے قتل کے الزام کو مسترد کر دیاہے اور کہاہے کہ میرا اس سے کوئی تعلق نہیں . تفصیلات کے مطابق طیفی بٹ نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امیر بالاج کے قتل کا افسوس ہے ، اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا ، اس کے قتل سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے ، جلد پاکستان آ کر اپنا بیان پولیس کو ریکارڈ کراوں گا، پولیس جو فیصلہ کرے گی مجھے منظور ہو گا .

پولیس کے مطابق امیربالاج ٹیپوکو قتل کرنے والے ملزم کے ایک اور ساتھی کی شناخت کرلی گئی ہے، ملزم قتل کے دوسرے روز سیالکوٹ ائیرپورٹ سے دبئی فرار ہوگیا تھا . پولیس کا بتانا ہےکہ ملزم نے شادی میں شرکت کے لیے رینٹ پر گاڑی حاصل کی تھی، گاڑی برآمد کرکے ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے . یاد رہے کہ امیر بالاج ٹیپو کو کچھ عرصہ قبل لاہور کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں شادی کی تقریب کے دوران گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا ، حملہ آور بھی موقع پر جوابی فائرنگ میں مارا گیا . حملہ آور کی شناخت طیفی بٹ کے ذاتی مالیشے کے طور پر ہوئی جس نے تقریب میں ٹیپو کو اوپر سے جاکر گولیاں ماریں . . .

متعلقہ خبریں