لاہور(قدرت روزنامہ)امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں اہم ترین پیشرفت ہوئی ہے ، مرکزی ملزم طیفی بٹ نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے قتل کے الزام کو مسترد کر دیاہے اور کہاہے کہ میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق طیفی بٹ نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امیر بالاج کے قتل کا افسوس ہے ، اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا ، اس کے قتل سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے ، جلد پاکستان آ کر اپنا بیان پولیس کو ریکارڈ کراوں گا، پولیس جو فیصلہ کرے گی مجھے منظور ہو گا۔
پولیس کے مطابق امیربالاج ٹیپوکو قتل کرنے والے ملزم کے ایک اور ساتھی کی شناخت کرلی گئی ہے، ملزم قتل کے دوسرے روز سیالکوٹ ائیرپورٹ سے دبئی فرار ہوگیا تھا۔پولیس کا بتانا ہےکہ ملزم نے شادی میں شرکت کے لیے رینٹ پر گاڑی حاصل کی تھی، گاڑی برآمد کرکے ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ امیر بالاج ٹیپو کو کچھ عرصہ قبل لاہور کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں شادی کی تقریب کے دوران گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا ، حملہ آور بھی موقع پر جوابی فائرنگ میں مارا گیا ۔حملہ آور کی شناخت طیفی بٹ کے ذاتی مالیشے کے طور پر ہوئی جس نے تقریب میں ٹیپو کو اوپر سے جاکر گولیاں ماریں ۔
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…