برطانیہ میں مسجد سے گھر آنیوالے پاکستانی نژاد کمسن پر چاقو سے حملہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ میں مسجد سے گھر آنیوالے پاکستانی نژاد کمسن بچے کو غنڈہ گردی کا نشانہ بنایا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اسکاٹ لینڈ میں گلاسگو کا کوئنز پارک کے قریب پیش آیا جہاں 13 سالہ پاکستانی نژاد کمسن مسجد سے گھر واپس جارہا تھا کہ حملہ آوروں نے چاقو کے وار سے اسے لہو لہان کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی کمسن کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
متاثرہ فیملی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کمسن بچے کی کمر پر زخم آئے ہیں، زخم گہرے ہونے کی وجہ سے اس کا پھیپھڑا بھی متاثر ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق پارک کے قریب سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ آوروں کو گرفتار کرکے انہیں عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے اور واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Recent Posts

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

18 mins ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

34 mins ago

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

1 hour ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

1 hour ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

2 hours ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

2 hours ago