وزیراعظم اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان آنے کی دعوت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت و تندرستی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے محمد بن سلمان کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ دونوں ملکوں کےدرمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔وزیراعظم نے سعودی قیادت اورعوام کو رمضان کی مبارکباد بھی پیش کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ دعا ہے کہ مقدس ماہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے امن اور خوشحالی لائے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہبازشریف کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل عزم اور حمایت پر سعودی عرب کی تعریف کی اور محمد بن سلمان کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔