میں بولا تو کئی لوگ شکل دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے: حامد رضا کا شیر افضل کو جواب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’پی ٹی آئی کے دوست اپنے معاملات گھر میں ہی حل کریں تو بہتر ہے۔‘
حامد رضا نے جمعے کو ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ’سنی اتحاد کونسل(سے اتحاد) کا فیصلہ عمران خان نے کیا تھا، میری طرف سے کوئی درخواست نہیں کی گئی تھی۔‘ انہوں مزید کہا کہ ’انتخابی نشان سے لے کر مخصوص نشستوں تک میرے پاس بتانے کو بہت کچھ ہے۔ اگر میں نے بھی ٹاک شوز میں بیٹھ کر کچھ بول دیا تو کئی لوگ شکل دکھانے کے قابل بھی نہیں رہیں گے۔‘
حامد رضا نے کہا کہ میری کمٹمنٹ عمران خان کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ میں فضول کی میڈیا پبلسٹی کے لیے عمران خان کا برا نہیں سوچ سکتا، صرف اسی لیے خاموش ہوں۔ ہدایات لے کر پھوٹ مت ڈلوائیں۔

شیر افضل مروت نے بدھ کو جیو نیوز کے پروگرام میں شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں دو غلطیوں کی بھاری قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔
انہوں نے مولانا شیرانی کی جماعت سے معاملات طے ہونے کے بعد بَلّے باز(پی ٹی آئی نظریاتی) سے اتحاد اور پھر مجلس وحدت المسلمین سے اتحاد کی بات چیت کے بعد سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کو بھی غلطی قرار دیا تھا۔شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ ’ان دو غلطیوں کی وجہ سے ہمیں 80 نشستوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔‘

Recent Posts

بلوچستان پہلی ترجیح ہونا چاہیے، سیاست دان عوام سے جھوٹ بولنا بند کریں، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور احمد بلیدی…

12 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم نہ کی تو بلوچستان حکومت کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، پی ایف یو جے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم کریںورنہ نتائج کا سامنا کرنا…

18 mins ago

کوئٹہ میں گیس اور بجلی کی روزانہ بندش قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ گیس ،بجلی کی روزانہ…

26 mins ago

بحر بلوچ میں سندھ کے ٹرالرز کی یلغار تشویشناک حد تک بڑھ گئی، انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن

گوادر(قدرت روزنامہ)انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے…

32 mins ago

گوادر میں باڑ لگانا مقامی آبادی کو قید کرنا، مشکے جانے کیلئے ویزہ لینا پڑتا ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماﺅں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ…

48 mins ago

ممنوعہ جالوں کا بے دریغ استعمال، پسنی کے ساحل پر ڈولفن مچھلی مردہ حالت میں برآمد

پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی ،گجہ ٹرالروں اور ممنوعہ جالوں کے بے دریغ استعمال کے اثرات ، ڈولفن…

1 hour ago