ہمیں دس کلو آٹے کے بجائے روزگار اور ٹرالروں کیخلاف آپریشن کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ )حق دو تحریک کے سربراہ نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر میں آج بھی ٹرالر مافیا کا راج ہے حکومت ان کیخلاف آپریشن کرے، بارش کا پانی ابھی تک لوگوں کے گھروں میں موجود ہے، ہمیں دس کلو آٹے کے بجائے روزگار اور ٹرالروں کے خلاف آپریشن کیا جائے . وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ دیا اس امید پر کہ وہ گوادر کے مچھیروں کے بنیاد ی مسائل اور ٹرالر مافیا کے خلاف آپریشن کریں گے میں نے گزشتہ روز سینٹ کے انتخابات کے موقع پر وزیرا علی سے پوچھا کہ ابھی تک کیوں کا بینہ نہیں بنا شاید اس لیے کہ آپ کے پاس اختیار نہیں اختیار کے پارٹیوں کے پاس اسلام آباد میں موجود ہے اسمبلی میں اپنے لوگوں کے حق کیلئے بات کروں گا چاہیے کوئی خوش ہو یا ناراض ہو سینیٹ انتخابات میں کم ازکم میں نے قدوس بزنجو کو ووٹ نہیں دیا وزیراعلیٰ سے کہتا ہوں کہ بارڈر کھول دیں تاکہ لوگوں کے روزگار کا مسئلہ حل ہو .

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلام کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی شاکراور دیگر رہنما بھی موجود تھے مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا تھا کہ میں نے گواد ر کے عوام کیلئے تحریک شروع کی وہاں کے لوگوں نے لوکل گورنمنٹ میں ہمیں ووٹ دیا صوبائی اسمبلی میں ارب پتی امیدواروں کے جگہ مجھے کامیا ب کیا قومی اسمبلی میں بھی ہم جیت چکے تھے لیکن ٹھپے مار کر باہر کے ایک شخص کو کامیاب کرا یا انہوں نے کہا گوادر میں گزشتہ بیس سال سے ترقی کا واویلا کرنے والوں کے دعوے بارش نے چکنا چور کردیا کیونکہ بارش کا پانی ابھی تک لوگوں کے گھروں سکولوں اور مساجد کے صحن میں موجود ہے وزیرا عظم سمیت وزیرا علی نے بھی دورہ کیا میں انکا شکر گزار ہوں لیکن ہمیں دس کلو آٹے کے بجائے بارڈر کو مستقل کھول دیا جائے اور ٹرالر مافیا کے خلاف کاروائی جائے جو ہمارے مچھیروں کیلئے زندگی اور موت کا سوال ہے انہوں نے کہا کہ گوادر کے عوام نے مجھے ووٹ دیا ہے میں اسمبلی کے اندر اور باہر بھر پور طور پر انکا حق اداکروں گا انہوں نے کہا کہ مجھے وزارت نہیں بلکہ ٹرالر مافیا کے خلاف اپریشن چاہیے لوگوں کے ذریعہ معاش کیلئے بارڈر کھول دیا جائے سمند کے اندر سندھ سے تعلق رکھنے والے ٹرالر مافیا مچھلیوں کی نسل کشی کررہے ہیں جس کی وجہ سے گوادر کے مچھیرے نان نفقہ کے محتاج ہوگئے ہیں آج گوادر میں گھر گھر میں پانی موجود ہے لیکن پھر بھی گوادر کے عوام پینے کے صاف پانی کیلے ترس رہے ہیں آج بھی جیونی اور اورماڑہ میں پینے کے پانی کیلئے روڈ بند کردیا ہے میرا مطالبہ ہے کہ ٹرالر مافیا کے خلاف اپریشن کیا جائے بارڈر کھول دیا جائے اور گوادر کے عوام کے گھروں سے پانی نکال دیا جائے میرا جینا مرنا ماہی گیروں کے ساتھ ہے .

. .

متعلقہ خبریں