جعلی اور غیر معیاری ادویات کیخلاف کریک ڈاﺅن، کوئٹہ میں میڈیکل اسٹور سیل کردیا گیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ریلوے ہاﺅسنگ سوسائٹی کوئٹہ میں قائم غیر قانونی بغیر لائسنس میڈیکل اسٹور کو سیل کردیا گیا . سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کی ہدایت پر چیف ڈرگ انسپکٹر کی سربراہی سینئر ڈرگ انسپکٹر سرور کاکڑ کا جعلی، غیر معیاری اور زائد المعیاد ادویات کیخلاف سخت کریک ڈاﺅن .

ریلوے ہاﺅسنگ سوسائٹی میں قائم غیر قانونی بغیر لائسنس میڈیکل اسٹور کو سیل کردیا گیا . ہزارہ میڈیکل اسٹور سے غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد . تمام ادویات سرکاری قبضے میں لے کر ٹیسٹ کے لیے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوا دی گئی اور ڈرگ ایکٹ 1976ءکے تحت میڈیکل اسٹور مالکان کیخلاف کیس رجسٹرڈ کرکے مزید کارروائی کے لیے کوالٹی کنٹرول بورڈ بھجوا دیا گیا . کیچ، چمن، ہرنائی اور سوراب میں بھی جعلی، غیر معیاری، غیر رجسٹرڈ اور زائد المعیاد ادویات کیخلاف ڈرگ انسپکٹرز کے مختلف میڈیکل اسٹورز پر چھاپے جاری ہیں .

. .

متعلقہ خبریں