پی ٹی آئی سے بامقصد مذاکرات کا ماحول بنتا ہے تو خوش آمدید کہیں گے، مولانا فضل الرحمان

ٹھٹھہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بامقصد مذاکرات کا ماحول بنتا ہے تو خوش آمدید کہیں گے . جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس کی کوئی تجویز سامنے نہیں آئی، ہم 9 مئی کو پشاور میں ملین مارچ کرنے جا رہے ہیں .

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کا ایک پہلو قانونی جبکہ دوسرا پہلو سیاسی بھی ہے . ہماری پی ٹی آئی کے وفود کے ساتھ ملاقاتیں ہوئی ہیں . بامقصد مذاکرات کا کوئی ماحول بنا تو انہیں خوش آمدید کہیں گے . مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں عوامی نمائندگی دکھائی نہیں دے رہی . ہم چاہتے ہیں ملک میں حقیقی نظام قائم ہو . واضح رہے کہ جمعیت علما اسلام 8 فروری کے عام انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دے چکی ہے جبکہ پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں کو بھی انتخابی نتائج پر تحفظات ہیں . پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے حکومت کے خلاف مشترکہ تحریک چلانے پر اتفاق کیا ہے تاہم جمعیت علمائے اسلام اس کا حصہ نہیں . اب پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو بھی اپنے ساتھ شامل کیا جائے . . .

متعلقہ خبریں