کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ریلوے ہاﺅسنگ سوسائٹی کوئٹہ میں قائم غیر قانونی بغیر لائسنس میڈیکل اسٹور کو سیل کردیا گیا۔ سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کی ہدایت پر چیف ڈرگ انسپکٹر کی سربراہی سینئر ڈرگ انسپکٹر سرور کاکڑ کا جعلی، غیر معیاری اور زائد المعیاد ادویات کیخلاف سخت کریک ڈاﺅن۔ ریلوے ہاﺅسنگ سوسائٹی میں قائم غیر قانونی بغیر لائسنس میڈیکل اسٹور کو سیل کردیا گیا۔ ہزارہ میڈیکل اسٹور سے غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد۔ تمام ادویات سرکاری قبضے میں لے کر ٹیسٹ کے لیے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوا دی گئی اور ڈرگ ایکٹ 1976ءکے تحت میڈیکل اسٹور مالکان کیخلاف کیس رجسٹرڈ کرکے مزید کارروائی کے لیے کوالٹی کنٹرول بورڈ بھجوا دیا گیا۔ کیچ، چمن، ہرنائی اور سوراب میں بھی جعلی، غیر معیاری، غیر رجسٹرڈ اور زائد المعیاد ادویات کیخلاف ڈرگ انسپکٹرز کے مختلف میڈیکل اسٹورز پر چھاپے جاری ہیں۔
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…
کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…
اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…
پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…