کوئٹہ بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آگیا، اشیائے ضروریہ عوام کی درسترس سے دور، شہری پریشان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بھی ملک بھر کی طرح مہنگائی میں اضافہ ہو گیا، سبزی اور پھل سمیت تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں زندہ مرغی 570روپے، مرغی کا گوشت 700روپے، ٹماٹر 200، آلو 70روپے، پیاز 280روپے، بند گوبی 240روپے، لہسن 800روپے، ادرک800روپے، لیموں 400روپے، بیگن80روپے، امرود160روپے، انگور300روپے، کیلا 200روپے درجن، سیب 350روپے، بیف ہڈی والا 850روپے، بکرے کا گوشت 2100روپے، دال مونگ 360روپے، دال چنا280روپے، دال مسور 330روپے ، دال ماش 620روپے فی کلو فروخت ہونے لگی،
جبکہ 20کلو آٹے کی بوری 2950روپے، بیسن 290روپے، چینی 170روپے، گڑ250روپے، دودھ کھلا 200روپے فی لیٹر، دہی کھلا 220روپے فی کلو فروخت ہونے لگا ، پاﺅڈر دودھ 500روپے فی 390گرام ، ڈبل روٹی چھوٹی 120روپے کی ہو گئی . ذرائع کے مطابق اشیائے ضروریہ عام شہری کی دسترس سے دور ہو گئی .

. .

متعلقہ خبریں