صحافی اسد طور کو جیل سے رہا کردیا گیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) گرفتار صحافی اسد طور کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے .

اسلام آباد کی عدالت نے صحافی اور یوٹیوبر اسد طور کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا .

تفصیلات کے مطابق سپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور نے اسد طور کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی ، عدالت نے 5 ہزار کے مچلکوں کےعوض اسد طور کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ، اس موقع پر ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر کی جانب سے بھی اسد طور کی درخواست ضمانت پر مخالفت نہیں کی گئی . اسد طور کے وکلاء ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے . دوران سماعت کیس کا تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت ، ایف آئی اے سپیشل پراسیکیوٹر سیداشفاق حسین شاہ عدالے کے روبرو پیش ہوئے ، اسد طور کے وکلاء نے عدالت میں سپریم کورٹ کی آبزرویشن جمع کروائی، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ یہ آبزرویشن درست ہے ؟ایف آئی اے سپیشل پراسیکیوٹر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی ہاں یہ آبزرویشن درست ہے .

. .

متعلقہ خبریں