لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اداروں کی نجکاری ہو گی، قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو گی۔
الیکشن کمیشن آفس میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا صرف ایک ہے، عملدرآمد اور نفاذ، جب ارادے پختہ ہوں تو سب کچھ ہو سکتا ہے، پاکستانی شہریت حاصل کر کے بہت اچھا لگ رہا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کا کام بزنس چلانا نہیں، پالیسی بنانا ہے، اداروں کو چلانے کیلئے نجی شعبے کو آگے آنا ہو گا۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے محمد اورنگزیب کے سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…
کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…
لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…