پاکستان آئندہ سال آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کی میزبانی کرے گا

لاہور(قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ سال آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کی میزبانی کرے گا . نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی چیمینز ٹرافی 2025ءمیں ون ڈے انٹرنیشنل کی سب سے بہترین 8ٹیموں کی میزبانی پاکستان کے لیے خوشی کا باعث ہو گی .


رپورٹ کے مطابق پاکستان کے لیے بھارتی ٹیم کی میزبانی ایک چیلنج ہو گی کیونکہ ماضی قریب میں ہمسایہ ملک سیاسی وجوہات کی بناءپر اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر چکا ہے . دبئی میں آئی سی سی کی میٹنگ کے بعد چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ ساﺅتھ افریقہ کے چیئرمین اور نیوزلینڈ کرکٹ کے چیئرمین کے ساتھ بھی ملاقات کی .
اس ملاقات میں تینوں ممالک کی ایک سیریز کرانے پر اتفاق ہوا . پاکستان، نیوزی لینڈ اور ساﺅتھ افریقہ کے مابین یہ ٹرائی سیریز فروری 2025ءمیں چیمپینز ٹرافی کے انعقاد سے قبل پاکستان میں ہو گی . چیئرمین پی سی بی نے ملاقات میں کرکٹ ساﺅتھ افریقہ کے چیئرمین اور نیوزلینڈ کرکٹ کے چیئرمین کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی .

. .

متعلقہ خبریں