امریکی پولیس نے فحش فلموں کی اداکارہ سوفی لیون کی موت کو ابتدائی تحقیقات میں مشکوک قرار دے دیا
نیویارک(قدرت روزنامہ)امریکی پولیس نے پراسرار طور پر بے ہوش پائی جانے والی فحش فلموں کی اداکارہ سوفی لیون کی موت کو ابتدائی تحقیقات میں مشکوک قرار دے دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سوفی لیون اپنے اپارٹمنٹ میں بے ہوش پائی گئی تھیں اور چند دن ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد بے ہوشی کی حالت میں ہی موت کے منہ میں چلی گئی تھیں۔
اپنی موت سے چند دن قبل اداکارہ کی طرف سے سوشل میڈیا پر آخری پوسٹ کی گئی تھی، جس میں انہوں نے اپنی چند تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ”باہر نکلیں اور آج زندگی کو ذرا کھل کر جئیں۔“ نیویارک ٹائمز کے مطابق آنجہانی اداکارہ کا یہ آخری پیغام تھا، جو انہوں نے اپنے مداحوں کو دیا۔
میل آن لائن کے مطابق 26سالہ سوفی لیون میامی میں پیدا ہوئی تھیں۔ یکم مارچ کو وہ اپنے اپارٹمنٹ میں بے ہوش حالت میں ملیں جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں چند دن ڈیڑھ ہفتے تک زیرعلاج رہنے کے بعد وہ موت کے منہ میں چلی گئیں۔
پولیس کے مطابق سوفی لیون کی موت کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ ان کے بے ہوش ہونے کا سبب جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اب تک کی تحقیقات میں ان کی موت مشکوک لگ رہی ہے اور اب اس پہلو سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔