اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رمضان المبارک میں مزدوروں کی مختلف شہروں میں یومیہ اجرت کی تفصیلات سامنے آگئیں . ادارہ شماریات کے دستاویز کے مطابق ملک بھر میں مزدور کی اوسطاً یومیہ اجرت 1134 روپے ہے .
سکھر اور لاڑکانہ میں مزدور کی یومیہ اجرت 800 جبکہ کراچی میں1441 روپے ہے .
دستاویز کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں مزدور کی یومیہ اجرت 1500 روپے ہے جبکہ گجرانوالہ اور فیصل آباد میں مزدور کی یومیہ اجرت 1200 روپے ہے . ادارہ شماریات کے مطابق لاہور میں یومیہ اجرت 1452 جبکہ بہاولپور میں یومیہ اجرت 900 اور ملتان میں 932 روپے ہے .
دستاویز کے مطابق حیدرآباد میں مزدور کی یومیہ اجرت965 جبکہ پشاور میں 1000 اور بنوں میں 900 روپے ہے . ادارہ شماریات کے مطابق سکھر میں مستری کی سب سے کم یومیہ اجرت 1500 روپے ہے، راولپنڈی میں مستری کی سب سے زیادہ یومیہ اجرت 2151 روپے ہے .
دستاویز کے مطابق مستری کی ملک بھر میں اوسطاً یومیہ اجرت 1831 روپے ہے جبکہ ملک بھر میں پینٹر کی اوسطاً یومیہ اجرت1601 اور پلمبر کی 1659 روپے ہے .