کرینہ کپور ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی ہیں؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)رپورٹ میں بتایا گیا کہ کرینہ کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں ایک بہت بڑی ساؤتھ انڈین فلم کررہی ہوں جس کی شوٹنگ بھارت کے مختلف حصے میں ہوگی لیکن مجھے یہ نہیں معلوم کہ میرے سینز کی شوٹنگ کہاں ہوگی .
کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ میں پہلی بار ساؤتھ انڈین فلم کرنے کے لیے بہت پُرجوش ہوں اور اُمید ہے کہ میرے مداح بھی اس حوالے سے کافی پُرجوش ہوں گے .


اداکارہ نے اپنی گفتگو میں فلم کا نام نہیں بتایا لیکن بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ وہ ساؤتھ اداکار یش کے ساتھ فلم ’ٹاکسک : اے فیری ٹیل فار گراؤن اپس‘ میں جلوہ گر ہوں گی .
واضح رہے کہ گیتو موہنداس کی ہدایت کاری میں بننے والی گینگسٹر ایکشن فلم ’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گراؤن اپس‘ کا ٹیزر دسمبر 2023 میں جاری ہوا تھا جس کے مطابق یہ فلم اپریل 2025 میں ریلیز ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں