ضلعی انتظامیہ کی ناکامی، کوئٹہ میں اشیا خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)رمضان المبارک میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اشیائے خور و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، شہری پریشان ہیں کہ کیا لائیں اور کیا کھلائیں۔ مہنگائی کے باعث سبزی، دالیں، گوشت اور پھل سب کچھ ہی غریب کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے۔کوئٹہ میںپیاز 280سے300روپے، ٹماٹر 130روپے، بھنڈی 350، آلو 70سے 80روپے ،بینگن 100روپے ،کدو 120روپے ،مٹر300روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے ،کوئٹہ میں بکرے اور گائے کے گوشت اور مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ چھوٹا گوشت 1950روپے فی کلو ،برا گوشت 1300روپے ،مرغی 600روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے ،سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کا فقدان ہے ۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خاموشی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں برائے نام ہیں ،عوام کو ریلیف دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے پاس ٹائم نہیں ہے ۔