حب میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین کو ملنے والی رقم سے ہزار روپے تک کٹوتی کا سلسلہ


حب(قدرت روزنامہ)حب شہر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مقرر کردہ فرنچائز اور ریلٹرز ایجنٹ بے لگام رمضان المبارک میں حکومت کی جانب سے مستحق خواتین کو ملنے والی امدادی رقم سے فی کس خواتین سے 1000 ہزار تا 500 سو روپے مبینہ طور پر کھلے عام ناجائز لاکھوں روپے کٹوتی کا سلسلہ بدستور جاری ہے خواتین کا حکومت وقت وزیر اعلیٰ بلوچستان سے شختی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق حب اسسٹنٹ کمشنر حب آفس کے عقب میں بی آئی ایس پی کی جانب سے مقرر کردہ امدادی رقم دینے والا فرنچائز سمیت حب شہر کے مختلف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فرنچائز اور کیش پوائنٹ ریلٹرز ایجنٹ بے لگام ہو گئے ہیں حکومت کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تمام مستحق خواتین کو ملنے والا سہ ماہی امدادی رقم قسط خواتین کا فرنچائز،کیش پوائنٹ ایجنٹ اور ریلٹرز بغیر کسی ڈر و خوف کے اپنی من مانیاں عروج پر حب حب شہر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام امدادی رقم دینے والے فرنچائز، کیش پوائنٹ ریلٹرز ایجنٹ کا ضلعی انتظامیہ اور بی آئی ایس پی زمہ داران کی جانب سے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے کھلی چھوٹ دینے پر مستحق خواتین کی حکومت کی جانب سے ملنے والا ہر سہ ماہی امدادی قسط کی رقم سے خواتین سے فی کس حب کے مختلف فرنچائز،کیش پوائنٹ ریٹلرز ایجنٹ کا 500 سو روپے سے لیکر 1000 روپے تک غیر قانونی کٹوتی کا مبینہ طور پر کھلے عام دونوں ہاتھوں سے خواتین سے آئے روز لاکھوں روپے لوٹ مار کا بدستور سلسلہ جاری ہے زرائع کے مطابق حب میں فرنچائز ریلٹرز اور ایجنٹ ہولڈر کی ملی بھگت سے خواتین سے غیر قانونی کٹوتی کی مد میں لاکھوں روپے آئے روز جمع کی جا رہی ہے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحق خواتین کی جانب سے بار بار فرنچائز،ریٹلرز کیش پوائنٹ ایجنٹ ہولڈر پر رشوت ستانی اور غیر قانونی کٹوتی کا الزام آئے روز عائد کرتے ہیں لیکن حکام بالا کی جانب سے رقم کی غیر قانی کٹوتی کرنے والے مافیاں کے خلاف تا حال کوئی مثبت کروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے حب کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحق خواتین نے حکومت وقت وزیر اعلیٰ بلوچستان اور اعلی احکام سمیت ڈپٹی کمشنر حب اور بی آئی ایس پی ڈائریکٹر جنرل بلوچستان سے خصوصی اپیل کی گئی ہے ان مافیا کے خلاف شخت اور مثبت کاروائیاں عمل لائی جائیں تاکہ حکومت کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحق خواتین کو ملنے والا امدادی پورا رقم صاف اور شفاف طریقے کے ساتھ باآسانی میسر ہو سکے۔