گوادر اور تربت میں مختلف محکموں میں بھرتی ملازمین 8 ماہ سے تنخواہوں سے محروم
پسنی(قدرت روزنامہ)8ماہ قبل مختلف محکموں میں بھرتی ہونے والے ملازمین کی تنخواہیں ابھی تک ریلیز نہیں ہوسکیں ،ماہ رمضان میں ملازمین فاقہ کشی کا شکار ہوگئے ،پچھلے حکومت میں محکمہ صحت ،ریونیو ڈیپارٹمنٹ ،حیوانات ،زراعت محکمہ پبلک ہیلتھ اور ایجوکیشن میں بھرتی ہونے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ بلوچستان بھر سے بے روزگار نوجوانوں کو بھرتی کیاگیااور کوئٹہ کے جتنے بھی امیدواروں کے پوسٹنگ آرڈرز ہوئے تھے ان سب کو تنخواہیں مل چکے ہیں جن سے انکا گزارہ ہورہا ہے لیکن ضلع گوادر اور ضلع تربت سے تعلق رکھنے والے دوردراز علاقوں کے ملازمین کی تنخواہیں انکوائری کا بہانہ بنا کر نو سے دس مہینے گزرنے کے باوجود ابھی تک ریلیز نہیں کیئے گئے ہیں جن کی وجہ سے اکثرلوگ ذہنی کوفت میں مبتلا ہوچکے ہے ان ملازمین میں اکثر بیشتر شادی شدہ اور انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہے جن کیلئے اس کمرتوڑ مہنگائی میں اپنے خاندان کی کفالت کرنا کافی مشکل ہوچکا ہے اور یہ ملازمین تنخواہوں کے آسرے پہ قرض دار بھی ہوگئے ہیں اور شدید ذلت کی زندگی گزار رہے ہیںملازمین کے مطابق وہ اپنے تمام کوائف متعلقہ دفاتر میں جمع کرچکے ہیں اس کے باوجودتنخواہوں کو بحال نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ملازمین نے وزیر اعلی بلوچستان اورچیف سیکریٹری بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ انہیں تنخواہیں فوری طور پر ادا کی جائیں تاکہ وہ رمضان اور عید میں اپنے بچوں کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں ۔