کوئٹہ میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں، 15 دکاندار گرفتار، متعدد پر جرمانے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں، 15 دکاندار گرفتار، متعدد کو جرمانے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر(سریاب) حافظ محمد طارق نے کسٹم اور ہزارگنجی میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں کی۔ کاروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سریاب نے دودھ شاپ تندوروں بیف شاپ مٹن شاپ اور جنرل سٹورز کے خلاف کاروائی کی۔ اس دوران 45 دکانوں کا معائنہ کیا گیا سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے والے 3 دکانداروں کو جرمانے کیے اور اسکے ساتے 14 دکانداروں کو سخت وارننگ دیے۔ اسسٹنٹ کمشنر(کچلاک)محمد سلطان ناصر نے سمنگلی روڈ اور خیزی چوک میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوے 23 دکانوں کا دورہ کیا جس میں بیف شاپ اور مٹن شاپ شامل تھے سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوے 4 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ 10 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے۔ اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے ارباب ٹاون میں سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کے خلاف کاروائی کی جس میں تندور ملک شاپ پولٹری شاپ فروٹ اور سبزی فروش شامل تھے۔ اس دوران احسام الدین کاکڑ نے 52 دکانوں پر جاکر قیمتوں کا معائنہ کی اس دوران 8 افراد کو گرفتار اور متعدد دکانداروں کو جرمانے کیے جبکہ 15 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے جبکہ مجسٹریٹ سیف اللہ کاکڑ نے عالمو چوک پر سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران سیف اللہ کاکڑ نے 53 دکانوں کا دورہ کیا جس میں چکن شاپ بیف شاپ مٹن شاپ شامل تھے۔ اس دوران ناجائز منافع خوری کرنے پر 2 افرد کو گرفتار کرلیا 2 دکانوں کو سیل کردیا جبکہ متعدد دکانوں کو سخت وارننگ جاری کیے۔ دریں اثناءمجسٹریٹ اکرم حریفال نے جان محمد روڈ اور کواری روڈ پر سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران اکرم حریفال نے 52 دکانوں کا دورہ کیا جس میں تندور اور جنرل سٹورز اور پرچون اسٹور شامل تھے۔ کارروائی کے دوران 8 افراد کو گرفتار کرلیا اور 10 دکانداروں کو جرمانے کیے جبکہ 15 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے۔