بلوچستان اینڈومنٹ فنڈ کی بندش، کینسر کے سینکڑوں مریضوں نے ادویات نہ ملنے کی وجہ سے علاج ادھورا چھوڑ دیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان کینسر کے مریضوں کی بلوچستان اینڈومنٹ فنڈ کی بندش کا نوٹس لے سینکڑوں مریض ادویات نہ ملنے کی وجہ سے کینسر کا علاج ادھورا چھوڑ دیا گزشتہ چھ ماہ سے محکمہ سوشل ویلفیئر نے کینسر اور دیگر امراض کیلئے بننے والے بلوچستان اینڈومنٹ فنڈ کو ٹیکنکل وجوہات کے بنا ہ پر بند کردیا ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں مریض جن کا علاج سرکاری ادویات سے ہورہا تھا ادویات بند ہونے کے بعد مریضوں نے اپنا علاج ادھورا چھوڑ دیا گزشتہ روز شیخ زاہد ہسپتال میں ادویات نہ ہونے کی وجہ سے بلڈ کینسر کا ایک مریض چل بسا وزیر اعلی بلوچستان نگران دور حکومت میں بند کی گئی ادویات کی دوبارہ کھولنے کے احکامات صادر فرمائیں تاکہ مریضوں کا علاج کو جاری رکھا جاسکے اب تک دس ہزار سے زائد کینسر کے مریضوں کا بلوچستان اینڈومنٹ فنڈ کے تحت علاج ہوچکا ہے اس لیے عوامی حلقو ں کی جانب سے بھی یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعلی محکمہ سوشل ویلفئیر کی جانب سے بلوچستان اینڈومنٹ فنڈ کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے غریب مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ادویات فوری طور پر جاری کریں تاکہ وہ اپنا علاج کرواسکیں . .

.

متعلقہ خبریں