کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان کینسر کے مریضوں کی بلوچستان اینڈومنٹ فنڈ کی بندش کا نوٹس لے سینکڑوں مریض ادویات نہ ملنے کی وجہ سے کینسر کا علاج ادھورا چھوڑ دیا گزشتہ چھ ماہ سے محکمہ سوشل ویلفیئر نے کینسر اور دیگر امراض کیلئے بننے والے بلوچستان اینڈومنٹ فنڈ کو ٹیکنکل وجوہات کے بنا ہ پر بند کردیا ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں مریض جن کا علاج سرکاری ادویات سے ہورہا تھا ادویات بند ہونے کے بعد مریضوں نے اپنا علاج ادھورا چھوڑ دیا گزشتہ روز شیخ زاہد ہسپتال میں ادویات نہ ہونے کی وجہ سے بلڈ کینسر کا ایک مریض چل بسا وزیر اعلی بلوچستان نگران دور حکومت میں بند کی گئی ادویات کی دوبارہ کھولنے کے احکامات صادر فرمائیں تاکہ مریضوں کا علاج کو جاری رکھا جاسکے اب تک دس ہزار سے زائد کینسر کے مریضوں کا بلوچستان اینڈومنٹ فنڈ کے تحت علاج ہوچکا ہے اس لیے عوامی حلقو ں کی جانب سے بھی یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعلی محکمہ سوشل ویلفئیر کی جانب سے بلوچستان اینڈومنٹ فنڈ کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے غریب مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ادویات فوری طور پر جاری کریں تاکہ وہ اپنا علاج کرواسکیں ۔
قلات(قدرت روزنامہ)مہلیبی میں مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد نے سنگ مرمر لیجانے والی ٹرک پر…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو…
پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…
لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…