بولان میں ڈیم کی تعمیر کیلئے قائم کریش پلانٹ نذر آتش، مزدور اغوا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بولان کے علاقے اللہ یار شاہ ڈیم کی تعمیر کیلئے قائم کرش پلانٹ نذر آتش کردیا گیا،نامعلوم افراد نے ایک مزور کو بھی اغوا کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے اللہ واریہ ڈیم کے قریب دس نامعلوم مسلح افراد نے کریش پلانٹ پر حملہ کرکے آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں کریش پلانٹ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ وہاں پر موجود چوکیدار کو بھی اغواءکرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دس نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کریش پلانٹ کو آگ لگ دی اور چوکیدار کو ساتھ لے گئے ٹھیکیدار کے حوالے سے ایک پرچی بھی تھما کر گئے۔ دریں اثنا قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی المنان کنسڑکشن کمپنی کے پی کے کی جانب سے بولان کے علاقے اللہ یار شاہ ڈیم سے نامعلوم افراد نے وزیرستان سے مزدوری کرنے آنے والے دو مزدوروں کو اغوا کرلیا تھا۔