سپریم کورٹ کا بلوچستان کے حلقہ پی بی 50قلعہ عبداللہ میں دوبارہ انتخابات کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 50قلعہ عبداللہ میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیدیا اور الیکشن کمیشن کا صرف6پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم کالعدم قراردیدیا،سپریم کورٹ نے کہاکہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق شفاف پولنگ یقینی بنائے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وکیل جے یو آئی وسیم سجاد نے کہاکہ جن پولنگ سٹیشنز سے میرے موکل کامیاب ہوئے صرف وہاں ری پولنگ کا حکم دیا گیا،زمرد خان نے حلف بھی اٹھا لیا گیا الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن معطل کردیا، وکیل جے یو آئی نے کہاکہ جہاں زمرد خان جیتے وہاں فارم 45اور47میں تضاد ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت کو اتنی باریکیوں میں نہ لے کر جائیں،ٹریبونل بن چکے ہیں وہاں اپیل دائر کریں،عدالت بیٹھ کر 400الیکشن کیسز نہیں سن سکتی، فریقین رضا مند ہیں تو پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کروا دیتے ہیں۔

Recent Posts

کرغزستان سے طلباء کو لے کر پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی

بشکیک(قدرت روزنامہ)کرغزستان سے پرواز تقریباً 140 پاکستانی طلبا کو لے کر لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئی،…

10 mins ago

شیر افضل مروت نے اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے اسحاق…

31 mins ago

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

6 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

6 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

6 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

7 hours ago