پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو شاندانہ گلزار کیخلاف کارروائی سے روک دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو شاندانہ گلزار کیخلاف کارروائی سے روک دیا .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں ایف آئی اے نوٹس کیخلاف پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس سید ارشدعلی اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثنا اللہ نے کہاکہ درخواست کے دائرہ اختیار پر ہمیں اعتراض ہے،یہ نوٹس ان کو لاہور سے ایشو ہوا ہے،جسٹس وقار احمد نے کہاکہ ایف آئی اے لاہور خیبرپختونخوا کے رہائشی کیخلاف کیسے انکوائری کر سکتی ہے،کیا ایف آئی اے آفس صرف لاہور میں ہے کسی اور جگہ پر نہیں .

وکیل نے کہاکہ درخواستگزار پر ریاستی اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈا کا الزام ہے،جسٹس ارشد علی نے استفسار کیا کہ بتا دیں ان پر الزام کیا ہے، کیا خلاف ورزی کی ہے؟ عدالت نے ایف آئی اے کو شاندانہ گلزار کیخلاف کارروائی سے روک دیا اورماعت 25مارچ تک ملتوی کردی .

. .

متعلقہ خبریں