بارڈر سکیورٹی فورس کا باورچی ڈالر افغانستان سمگل کرتا ہوا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، کتنے ڈالر برآمد ہوئے؟ حیران کن انکشاف

خیبر (قدرت روزنامہ) کسٹم حکام نے طورخم پر بارڈر سیکیورٹی فورس کے باورچی سے70 ہزار امریکی ڈالر برآمد کر لیے .

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق کسٹم ڈپارٹمنٹ کے ایک سپاہی نے بارڈر سیکیورٹی فورس کے آفیشل میس کے باورچی زکریا کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ بارڈر زیرو کراسنگ پوائنٹ پر امریکی ڈالروں سے بھرے دو پیکٹ ایک نامعلوم افغان شہری کے حوالے کرنے کی کوشش کر رہا تھا .

ان کا کہنا تھا کہ افغان شہری واپس اپنے ملک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا لیکن زکریا کو حراست میں لے لیا گیا اور اس کے قبضے سے 70 ہزار ڈالر برآمد کر لیے گئے . حکام کا کہنا تھا کہ یہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں کہ طورخم میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کا ملازم کس طرح کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث ہوا .

گزشتہ چند دنوں میں یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں کوئی سرکاری اہلکار کرنسی کی اسمگلنگ میں ملوث پایا گیا ہے، کیونکہ کسٹم حکام نے اپنے ہی عملے کے دو ارکان ایک انسپکٹر اور ایک سپاہی کو امریکی ڈالر افغانستان سمگل کرنے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا . بعد ازاں دونوں مقدمات کو تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حوالے کر دیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں