بارڈر سکیورٹی فورس کا باورچی ڈالر افغانستان سمگل کرتا ہوا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، کتنے ڈالر برآمد ہوئے؟ حیران کن انکشاف

خیبر (قدرت روزنامہ) کسٹم حکام نے طورخم پر بارڈر سیکیورٹی فورس کے باورچی سے70 ہزار امریکی ڈالر برآمد کر لیے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق کسٹم ڈپارٹمنٹ کے ایک سپاہی نے بارڈر سیکیورٹی فورس کے آفیشل میس کے باورچی زکریا کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ بارڈر زیرو کراسنگ پوائنٹ پر امریکی ڈالروں سے بھرے دو پیکٹ ایک نامعلوم افغان شہری کے حوالے کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ افغان شہری واپس اپنے ملک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا لیکن زکریا کو حراست میں لے لیا گیا اور اس کے قبضے سے 70 ہزار ڈالر برآمد کر لیے گئے۔حکام کا کہنا تھا کہ یہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں کہ طورخم میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کا ملازم کس طرح کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث ہوا۔

گزشتہ چند دنوں میں یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں کوئی سرکاری اہلکار کرنسی کی اسمگلنگ میں ملوث پایا گیا ہے، کیونکہ کسٹم حکام نے اپنے ہی عملے کے دو ارکان ایک انسپکٹر اور ایک سپاہی کو امریکی ڈالر افغانستان سمگل کرنے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔بعد ازاں دونوں مقدمات کو تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حوالے کر دیا گیا۔

Recent Posts

آئی جی اسلام آباد کی سرکاری رہائشگاہ کے باہر سے چور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ناصر علی رضوی کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر…

1 min ago

خیبر پختونخوا نے پنجاب کے کاشتکاروں سے 7 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید لی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری جاری ہے۔ صوبائی…

1 min ago

کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اداکار چندو نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

ممبئی(قدرت روزنامہ)کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اور تیلگو…

3 mins ago

ڈاکٹر عشرت العباد کا ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے کا عندیہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے…

6 mins ago

صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل مسترد کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد کر…

7 mins ago

حارث رؤف اورعثمان خان کو پہلے ٹی 20میں کھیلانے کا فیصلہ

لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20میچ میں حارث رؤف اورعثمان خان کو کھیلانے کا…

10 mins ago