اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار پی ایس ایل چیمپئن بن گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)پی ایس ایل 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دیکر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا . نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کا 160 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی آخری گیند پر حاصل کرلیا .

اسلام آباد یونائیٹڈ اس سے قبل 2016 میں پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن اور 2018 میں تیسرے ایڈیشن کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے . اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے مارٹن گپٹل 50، اعطم خان 30، نسیم شاہ اور کولن منرو 17، 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے . آغا سلمان نے 10، شاداب خان 4، حیدر علی نے 5 اور فہیم اشرف ایک رن بناسکے . آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے حنین شاہ نے آخری گیند پر وننگ شاٹ لگاکر ٹیم کو کامیابی دلائی اور 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عماد وسیم 19 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے . ملتان سلطانز کی طرف سے خوشدل شاہ اور افتخار احمد نے 2،2، ڈیوڈ ولی، محمد علی اور اسامہ میر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی . قبل ازیں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا . ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے . عثمان خان 57، افتخار احمد 32 اور محمد رضوان 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے . خوشدل شاہ 11 رنز ، یاسر خان، ڈیوڈ ولی اور اسامہ میر 6 ، 6 رنز ، جانسن چارلس 4 رنز اور عباس آفریدی 1 رن بناکر آؤٹ ہوئے . کرس جورڈن صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ نویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے محمد علی بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے . اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے عماد وسیم نے 5 اور شاداب خان نے 5 وکٹیں حاصل کیں . چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی اسٹیڈیم میں موجود ہیں، وہ بطور مہمان خصوصی مقابلے کے اختتام پر انعامات تقسیم کریں گے . یاد رہے کہ چوتھی مرتبہ فائنل میں جگہ بنانے والی ملتان سلطانز کی یہ فائنل میچ میں لگاتار تیسری شکست ہے . ملتان سلطانز کو گزشتہ دو ایڈیشنز میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں مات ہوئی تھی جبکہ وہ 2021 میں پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن جیتنے میں کامیاب رہی تھی . دونوں ٹیموں کے اسکواڈ: اسلام آباد یونائیٹڈ: کولن منرو، مارٹن گپٹل، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، عبید میک کوئے ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان اور وکت کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، جانسن چارلس، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، محمد علی، عباس آفریدی . .

متعلقہ خبریں