پی ایس ایل 9 کا بہترین پلیئر، بیٹر، بولر اور وکٹ کیپر کون رہا؟ ایوارڈز کی مکمل لسٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 9 کا میلہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا . ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا .

ملتان کا 160 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا اور 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے تیسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی . اس ایونٹ میں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھائی اور اپنی بیٹنگ، بولنگ اور آل راؤنڈ پرفارمنسز سے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا . فائنل کے بعد ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں کے ایوارڈز کا بھی اعلان کیا گیا . کس کھلاڑی نے کونسا ایوارڈ جیتا؟ ،مکمل فہرست پر ایک نظر پی ایس ایل سیزن 9 کے فائنل کے پلیئر آف دی میچ اسلام آباد کے عماد وسیم قرار پائے . پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے جیتا . ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کراچی کنگز کے عرفان خان نیازی قرار پائے . ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر کا ایوارڈ ملتان سلطانز کے عثمان خان نے جیتا . پی ایس ایل 9 کے بہترین بولر ملتان سلطانز کے اسامہ میر قرار پائے . ٹورنامنٹ کے بہترین فیلڈر کا ایوارڈ عرفان خان نیاز لے اُڑے . پی ایس ایل 9 کے سپر آل راؤنڈر پشاور زلمی کے صائم ایوب قرار پائے . اس سیزن کے بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ اسلام آباد کے اعظم خان نے جیتا . ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسامہ میر نے فضل محمود کیپ اپنے نام کی . رواں سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے پر بابر اعظم نے حنیف محمد کیپ جیتی . اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ پشاور زلمی کے نام رہا . پی ایس ایل 9 کے بہترین امپائر کا ایوارڈ آصف یعقوب نے اپنے نام کیا . . .

متعلقہ خبریں