پی ایس ایل 9 کا بہترین پلیئر، بیٹر، بولر اور وکٹ کیپر کون رہا؟ ایوارڈز کی مکمل لسٹ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 9 کا میلہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ملتان کا 160 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا اور 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے تیسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی۔
اس ایونٹ میں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھائی اور اپنی بیٹنگ، بولنگ اور آل راؤنڈ پرفارمنسز سے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
فائنل کے بعد ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں کے ایوارڈز کا بھی اعلان کیا گیا۔
کس کھلاڑی نے کونسا ایوارڈ جیتا؟ ،مکمل فہرست پر ایک نظر
پی ایس ایل سیزن 9 کے فائنل کے پلیئر آف دی میچ اسلام آباد کے عماد وسیم قرار پائے۔
پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے جیتا۔
ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کراچی کنگز کے عرفان خان نیازی قرار پائے۔
ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر کا ایوارڈ ملتان سلطانز کے عثمان خان نے جیتا۔
پی ایس ایل 9 کے بہترین بولر ملتان سلطانز کے اسامہ میر قرار پائے۔
ٹورنامنٹ کے بہترین فیلڈر کا ایوارڈ عرفان خان نیاز لے اُڑے۔
پی ایس ایل 9 کے سپر آل راؤنڈر پشاور زلمی کے صائم ایوب قرار پائے۔
اس سیزن کے بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ اسلام آباد کے اعظم خان نے جیتا۔
ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسامہ میر نے فضل محمود کیپ اپنے نام کی۔
رواں سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے پر بابر اعظم نے حنیف محمد کیپ جیتی۔
اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ پشاور زلمی کے نام رہا۔
پی ایس ایل 9 کے بہترین امپائر کا ایوارڈ آصف یعقوب نے اپنے نام کیا۔

Recent Posts

اب کوئی بھی یوپی کی سڑکوں پر نماز پڑھنے کی ہمت نہیں کرتا؛ وزیراعلیٰ اترپردیش

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) انسانی حقوق کی وکالت کرنے والے وکلا کی تنظیم لاء اینڈ پالیسی…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن خواجہ سراؤں کے حملے میں زخمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات (ترجمان) رؤف حسن پر اسلام…

1 hour ago

ایف بی آر کی ملی بھگت سے 36 ارب سے زائد کا ٹیکس چوری ہورہا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس چوری…

2 hours ago

سنگاپور ایئرلائن طیارے میں شدید جھٹکوں سے1 مسافر ہلاک اور 30 زخمی

لندن(قدرت روزنامہ) لندن سے سنگاپور جانے والا مسافر بردار طیارہ فضا میں ہچکولے کھانے لگا…

2 hours ago

فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیوں پر کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیاں…

2 hours ago

خود پر کتاب لکھنے کی اجازت نہیں دوں گا، سلمان خان

دبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ اپنی بھانجی علیزے اگنی…

2 hours ago