شوشل میڈیا پر شہدا کیخلاف توہین آمیز مہم چلانا قوم سے غداری اور ملک دشمنی ہے، عبدالرحمن کھتران

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تمام تر سیاسی و گروہی وابستگیوں سے بالاتر مادر وطن کی نظریاتی و جغرافرائی سرحدوں کے محافظ اور شہدا پاکستان کا فخر اور قومی اثاثہ ہیں . شوشل میڈیا پر شہداکے خلاف توہین امیز مہم چلانا قوم سے غداری اور ملک دشمنی ہے زمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر قرارواقعی سزاد ی جائی .

یہ بات مسلم لیگ بلوچستان کے رہنما ممبر صوبائی اسمبلی و سابق وزیر سردار عبدالرحمان کھتران نے سوشل میڈیا پر شہدا کی بے حرمتی کرنے والے ملک دشمن عناصر کی مذمت کرتے ہو ئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ باشعور پاکستانی قوم اپنے قومی وقار تشخص اور اثاثوں کے تحفظ کے لئے پرعزم اورایسے ملک دشمن عناصر کی بیخ کنی کے لئے حکومت اور اپنے عسکری اداروں کے ساتھ متحد ہے ریاست کاآئین اور قانون کسی بھی سیاسی جماعت یا گروہ کو ملک دشمن قوتوں کے ایماپر اس کی بے حرمتی یا تضحیک کی اجازت نہیں دیتا . اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے شہدا کی قربانیوں کوتوہین امیزہ مزآحیہ انداز میں تنقید و بے حرمتی کرنے والے منفی عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں اعلی عدلیہ حکومت اور ریاستی ادارے ملک دشمن قوتوں کی ایما پر قومی تشخص کے خلاف ہونے والی سازشوں کا فوری نوٹس لیں اور زمہ دارر عناصر کے خلاف آئینی اور قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہو ئے نشان عبرت بنائیں . تاکہ مستقبل میں کسی کو بھی ایسی گھناونی حرکت کرنے کی جرات نہ ہو . . .

متعلقہ خبریں