. .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے اپنے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کے شعبہ میڈیسن کے اسسٹنٹ پروفیسر اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کو نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال لورالائی اور ڈپٹی کمشنر لورالائی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے بلوچستان میں ڈاکٹروں کیلئے کام کرنا روز بروز مشکل ہوتا جارہا ہے اور ہر وقت جان گنوانے کے خطرات سے گھرے ہوتے ہیں ، گزشتہ دنوں ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کے اسسٹنٹ پروفیسر اور شعبہ میڈیسن کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کو نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے ایک ملازم کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، مذکورہ شخص پہلے بھی بلیک میلنگ اور دھمکیوں کے واقعات میں ملوث رہا ہے اور نہ خود اس پروگرام میں کام کرتا ہے اور نہ ہی دوسروں کے کام کرنے دیتا ہے ، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کی جانب سے مذکورہ شخص کے خلاف متعلقہ محکمے کو بھی کچھ عرصہ پہلے ملازمت سے برخاست کرنے کی درخواست دی جا چکی ہے . ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال لورالائی اور ڈپٹی کمشنر لورالائی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فورا مذکورہ شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے بصورت دیگر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے .
متعلقہ خبریں