عوام دوست بجٹ بنانے پر مریم نواز کو مبارکباد


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبائی وزراء کی جانب سے عوام دوست بجٹ بنانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مبارک باد دی گئی ہے۔
وزیر مذہبی اقلیتی امور رمیش سنگھ نے عوام دوست بجٹ بنانے پر مریم نواز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہی ہے۔
رمیش سنگھ کا کہنا ہے کہ مذہبی اقلیتوں کے لیے 1 ارب 40 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سکھ یاتری 13 اپریل کو واہگہ کے راستے پاکستان پہنچیں گے، خصوصی ٹرین سے سکھ یاتریوں کی گوردواروں کی یاترا آسان ہو جائے گی۔
دوسری جانب وزیر تعمیرات ملک صہیب نے عوام دوست بجٹ بنانے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے عوام دوست بجٹ پیش کیا۔
ملک صہیب کا کہنا ہے کہ پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں بھی شاہراہوں کا جال بچھایا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کی صوبائی کابینہ نے 4480 ارب روپے کے ضمنی بجٹ کی منظوری دی تھی۔