سعودی قیادت کی پیوٹن کو صدر بننے پر مبارکباد


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی بادشاہ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد نے روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان نے روس کے صدر اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔
علاوہ ازیں دیگر عالمی رہنماؤں جانب سے بھی پیوٹن کو صدر بننے پر مبارکباد دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ روس میں صدر پیوٹن ایک بار پھر صدر منتخب ہوئے ہیں، الیکٹورل کمیشن کے مطابق صدر پیوٹن نے 87.28 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی، صدر پیوٹن پانچویں بار روس کے صدر بنے ہیں۔