اداکارہ ریما خان نے عمرہ ادا کرلیا، تصاویر شئیر کردیں

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ)سینئر اداکارہ ریما خان نے عمرے کی ادائیگی کے دوران خانہ کعبہ کی تصاویر شئیر کردیں . سابق اداکارہ ، ماڈل اور ڈائرئرکٹر ریما خان نے مسجد الحرام میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے حرم شریف میں اپنی موجودگی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا .

ریما نے پاکستان ، پاکستانی عوام اور مسلم امہ کی سلامتی کے لیے دعائیں بھی کیں . ریما خان نے دیگر مقامات مقدسہ پر بھی اپنی تصاویر شئیر کیں جو وائرل ہوگئیں . اداکارہ ریما خان اس قبل 2022 اور 2023 میں بھی عمرہ ادا کرچکی ہیں . ریما خان مختلف چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی کرچکی ہیں . . .

متعلقہ خبریں