جرمنی میں نوجوان نے ٹرینوں کو ہی اپنا گھر بنا لیا


شیلسویگ ہولسٹین(قدرت روزنامہ)ایک 17 سالہ جرمن نوجوان نے اپنے والدین کا گھر چھوڑنے کے بعد ٹرینوں کو اپنا گھر بنا لیا ہے اور ایک سال سے بھی زائد عرصے سے ٹرینوں میں سوتا آرہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن ریاست شیلسویگ ہولسٹین سے تعلق رکھنے والے لیسی اسٹولی نامی نوجوان ٹرینوں کو اپنا گھر بنا کر ایک جدت پسند خانہ بدوش بن گیا ہے۔ اس کیلئے اس نے اپنے والدین کو راضی کیا کہ وہ اسے گھر چھوڑنے کی اجازت دیں تاکہ وہ ایک منفرد ایڈوینچر کا تجربہ حاصل کرسکے۔
پہلے پہل تو والدین کو راضی کرنے میں کافی وقت لگا لیکن آخر کار وہ مان گئے۔ اس کے بعد سے لیسی پچھلے ڈیڑھ سال سے ٹرینوں میں رہ رہا ہے۔ وہ پورے ملک میں سفر کرتا ہے جبکہ دن میں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر بھی کام کرتا ہے اور رات کو ٹرینوں میں سوتا ہے۔
لیسی نے میڈیا کو بتایا کہ میں ڈیڑھ سال سے ٹرین میں خانہ بدوش کے طور پر رہ رہا ہوں۔ رات کو میں انٹرسٹی ایکسپریس (آئی سی ای) ٹرین میں سوتا ہوں اور دن کے وقت میں ٹرین میں ہی ایک میز پر بیٹھ کر پروگرامر کے طور پر کام کرتا ہوں۔ میرے ارد گرد بہت سے دوسرے مسافر بھی موجود ہوتے ہیں۔
نوجوان نے مزید بتایا کہ میں ملک کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک سفر کرتا ہوں۔ میں پورے جرمنی کو دیکھنا چاہتا ہوں۔
لیسی نے 2022 میں اپنا زیادہ تر سامان بیچ دیا تھا۔ بس انکے پاس وہی کچھ بچا تھا جو ان کے بیگ میں موجود تھا۔ کم سے کم اور چھوٹی اشیا اور نئی چیزوں کی خواہشات کو مارنا ان کے طرز زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے کیونکہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں انہیں تمام چیزیں اپنے ساتھ ہی لے جانی پڑتی ہیں۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

4 hours ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

4 hours ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

5 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

5 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

5 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

6 hours ago