پی سی بی بدستور غیر ملکی کوچ کی تلاش میں سرگرداں

لاہور(قدرت روزنامہ)پی سی بی بدستور غیر ملکی کوچ کی تلاش میں سرگرداں ہے جب کہ کسی موزوں شخصیت کے انتخاب کیلیے مزید ایک ہفتے انتظار کیا جائے گا . قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلیے شین واٹسن مضبوط امیدوار تھے مگر فیملی اور دیگر مصروفیات آڑے آگئیں، ڈیرن سیمی کا نام بھی لیا جارہا تھا مگر ویسٹ انڈین بورڈ کے ساتھ معاہدوں کی وجہ سے ان کے بھی دوڑ سے باہر ہونے کی اطلاعات ہیں .

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے اب بھی غیر ملکی کوچ کی تلاش نہیں چھوڑی، چیف سلیکٹر وہاب ریاض 2سے 3غیرملکی کوچز کے ساتھ رابطے میں ہیں، کسی موزوں شخصیت کے انتخاب کیلیے مزید ایک ہفتے انتظار کیا جائے گا . نیوزی لینڈ سے ہوم ٹی 20سیریز کیلیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 25مارچ سے شروع ہو گا جس کیلیے وقتی طور پر ملکی کوچز کی خدمات ہی لی جاسکتی ہیں، بولنگ کوچز سعید اجمل اور عمر گل کا پہلے ہی پی سی بی کے ساتھ 2سال کا معاہدہ ہے . سابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور دیگر اسٹاف کی جس انداز میں رخصتی ہوئی اس کے بعد غیرملکی کوچز پی سی بی کے ساتھ وابستہ ہونے میں ہچکچاہٹ محسوس کرررہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں