پی ایس ایل؛ عماد کی دوران میچ سیگریٹ نوشی کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد یونائیٹڈ کے پلئیر عماد وسیم ایک مرتبہ شائقین کرکٹ کے نشانے پر آگئے . پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائنل میچ کے دوران ڈریسنگ روم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر عماد وسیم کو ڈریسنگ میں روم میں جب بڑی اسکرین پر دیکھایا گیا تو وہ سیگریٹ پی رہے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی .

واقعہ 17.4 اوورز میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ کے دوران پیش آیا، کیمرہ مین نے بڑی اسکرین پر عماد وسیم کو دیکھایا تو وہ سیگریٹ کا کش لے رہے تھے . عماد وسیم کو سلطانز کے خلاف فائنل میچ میں پلئیر آف دی ایوارڈ سے نوازا گیا، انہوں ںے 4 اوورز میں 23 رنز کے عوض 5 وکٹیں جبکہ میچ کے اختتامی لمحات میں 19 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا . قبل ازیں دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں کپتان شاداب خان نے گراؤنڈ میں عماد وسیم کے آنے پر بابراعظم کے نعرے لگانے پر دکھ کا اظہار کیا تھا جبکہ پنڈی اسٹیڈیم میں میچ کے دوران شائقین نے بابر کے نعرے لگاکر آل راؤنڈر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا . . .

متعلقہ خبریں