ہم آپ کو ڈاکٹر دیکھنا چاہتے ہیں پھانسی کیوں دیں گے، جسٹس اشتیاق ابراہیم کا طالبعلم سے مکالمہ

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ انعقاد کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران طالب علم نے کہاکہ میرے ٹیسٹ میں کوئی غلطی ثابت ہوئی تو مجھے پھانسی دی جائے،جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہاکہ ہم آپ کو ڈاکٹر دیکھنا چاہتے ہیں پھانسی کیوں دیں گے۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ کےد وبارہ انعقاد کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی،جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد نے سماعت کی،درخواست گزار نے کہاکہ پہلے ٹیسٹ میں ہمارے نمبرزیادہ تھے، دوسرے میں کم نمبر حاصل کئے،دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے اس کو واپس کیا جائے۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہاکہ میڈیکل کالجز میں داخلے ہو چکے ہیں، کلاسز جاری ہیں،بے قاعدگیوں پر ٹیسٹ دوبارہ کرایا گیا،ہم اس معاملے میں اب مداخلت نہیں کر سکتے،آپ سے ہمدردی ہے لیکن فیصلے قانون کے مطابق ہوتے ہیں، طالب علم نے کہاکہ میرے ٹیسٹ میں کوئی غلطی ثابت ہوئی تو مجھے پھانسی دی جائے،جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہاکہ ہم آپ کو ڈاکٹر دیکھنا چاہتے ہیں پھانسی کیوں دیں گے۔

عدالت نے کہاکہ آپ وقت ضائع کرنے کی بجائے اگلے سال ٹیسٹ کیلئے تیاری کرلیں،جسٹس شکیل احمد نے کہاکہ ایٹا نے طلبا کو تکلیف دی ، ان کی ناہلی کی وجہ سے ٹیسٹ دوبارہ کرانا پڑا، جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہاکہ کوئی ٹیسٹ نہیں کراسکتا تو ذمے داری نہ لے،قومی المیہ ہے کہ عوام کا اداروں پر اعتماد نہیں۔

پشاور ہائیکورٹ نے کہاکہ ایم ڈی کیٹ میں جو ہوا آئندہ ایسا نہیں ہونا چاہئے،عدالت نے ایم ڈی کیٹ سے متعلق 35درخواستیں خارج کردیں۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

48 mins ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

54 mins ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

1 hour ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

1 hour ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

2 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

2 hours ago