اداکارہ زرین خان کی مسلمان یتیم بچیوں کیساتھ سالگرہ منانے کی ویڈیو وائرل


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی اداکارہ زرین خان نے اپنی سالگرہ یتیم خانے میں مسلمان بچیوں کے ساتھ منائی .
سوشل میڈیا پر اداکارہ زرین خان نے اپنی سالگرہ کی ویڈیوز شئیر کیں جس میں وہ مسلمان یتیم بچیوں کے ساتھ کیک کاٹتی اور روزہ افطار کرتی دکھائی دیں .


اداکارہ کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ میری سالگرہ رمضان میں آئی . اس بار اپنی سالگرہ انجمن اسلام یتیم خانے میں 6 سے 18 سال کی عمر کی یتیم بچیوں کے ساتھ منانا ناقابل فراموش اور دل کو چھو لینے والا تجربہ تھا . ہم چھوٹی چھوٹی محرومیوں پر کڑھتے ہیں لیکن ان بچیوں کو دیکھ کر احساس ہوا کہ ان کی محرومی سب سے بڑی ہے .
انہوں نے کہا ان بچیوں نے میرے لیے جو دعائیں کیں اور مجھے محبت دی اس نے میرے دل کو جو خوشی دی وہ ناقابل بیان ہے . میں اتنی اچھی سالگرہ منانے پر ان بچیوں کا شکر ادا کرتی ہوں .
زرین خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں اداکارہ یتیم بچیوں کے ساتھ فرش پر بیٹھ کر افطاری کرتی نظر آئیں . سوشل میڈیا صارفین اور زرین خان کے فینز نے ان کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ آج کل کے دور میں ہمیں ایسے انسانوں کی ضرورت ہے جو محبت، امن اور رواداری کی بات کریں اور اس کے فروغ کے لیے کام کریں .

. .

متعلقہ خبریں