اداکارہ زرین خان کی مسلمان یتیم بچیوں کیساتھ سالگرہ منانے کی ویڈیو وائرل


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی اداکارہ زرین خان نے اپنی سالگرہ یتیم خانے میں مسلمان بچیوں کے ساتھ منائی۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ زرین خان نے اپنی سالگرہ کی ویڈیوز شئیر کیں جس میں وہ مسلمان یتیم بچیوں کے ساتھ کیک کاٹتی اور روزہ افطار کرتی دکھائی دیں۔
اداکارہ کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ میری سالگرہ رمضان میں آئی۔ اس بار اپنی سالگرہ انجمن اسلام یتیم خانے میں 6 سے 18 سال کی عمر کی یتیم بچیوں کے ساتھ منانا ناقابل فراموش اور دل کو چھو لینے والا تجربہ تھا۔ ہم چھوٹی چھوٹی محرومیوں پر کڑھتے ہیں لیکن ان بچیوں کو دیکھ کر احساس ہوا کہ ان کی محرومی سب سے بڑی ہے۔
انہوں نے کہا ان بچیوں نے میرے لیے جو دعائیں کیں اور مجھے محبت دی اس نے میرے دل کو جو خوشی دی وہ ناقابل بیان ہے۔ میں اتنی اچھی سالگرہ منانے پر ان بچیوں کا شکر ادا کرتی ہوں۔
زرین خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں اداکارہ یتیم بچیوں کے ساتھ فرش پر بیٹھ کر افطاری کرتی نظر آئیں۔ سوشل میڈیا صارفین اور زرین خان کے فینز نے ان کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ آج کل کے دور میں ہمیں ایسے انسانوں کی ضرورت ہے جو محبت، امن اور رواداری کی بات کریں اور اس کے فروغ کے لیے کام کریں۔

Recent Posts

ژوب میں دہشتگردوں کا جواز بنا کر مقامی آبادیوں میں آپریشن قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں ژوب میں دہشتگردی کے واقعات…

10 mins ago

حب، بوستان، تربت اور چمن میں صنعتیں لگائیں گے، علی حسن زہری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی…

14 mins ago

ماضی میں انتخابی نتائج نہ ماننے سے پاکستان دولخت ہوا، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے آئی ٹی یونیورسٹی میں…

32 mins ago

بلوچستان میں 19مئی کے دوران بارش، 21مئی سے گرمی کی لہر کی پیشگوئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں آج سے 19مئی کے دوران بارش جبکہ 21مئی سے…

46 mins ago

سارے سسٹم خود تباہ کیے، بلوچستان کے لوگ ہی ذمہ دار ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سارے سسٹم ہم نے خود تباہ کیے،…

50 mins ago

بغیر اجازت حج کرنیوالوں کو کتنا جرمانہ ہوگا ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نےبغیراجازت حج کرنے پر جرمانےشروع کرنے کا اعلان کیا ہے، بلا اجازت…

1 hour ago