اچھرہ بازار میں خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے سے متعلق بڑی پیش رفت سامنے آ گئی


لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور میں پیش آنیوالے اچھرہ بازار میں خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے میں ملوث 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت ندیم کمانڈو، التمش اور عادل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان ملزمان نے خاتون کو ڈراتے دھمکاتے ہوئے ہراساں کیا اور جان سے مارنے کی بھی کوشش کی تھی جبکہ ہجوم کو تشدد پر اکسایا ۔
پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ معاملہ قومی سطح پر نمایاں ہوا تو ملزمان روپوش ہو گئے اور موبائل فون بھی بند کر دیئے تاہم پولیس نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ملزمان کا پتہ لگا کر گرفتار کر لیا۔