ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کیلئے اردن کی فٹبال ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر میچ کیلئے اردن کی فٹبال ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی۔اردن کی ٹیم مسقط سے اسلام آباد پہنچی جہاں اردن کے سفیر ڈاکٹر ماین خریست نے ٹیم کا استقبال کیا، اس موقع پر سفارت خانہ کے دیگر اراکین اور پی ایف ایف آفیشلز بھی موجود تھے۔اردن فٹبال ٹیم 18 سال بعد پاکستان سرزمین پر کھیلے گی، اس سے قبل 2006 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔پاکستان اور اردن کا میچ 21 مارچ کو شیڈول ہے، میچ جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد میں دوپہر 2 بجے ہوگا۔