مالی مشکلات سے دو چار مشہور بلڈر نے خودکشی کرلی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مالی مشکلات سے تنگ آکر معروف بلڈر اور ڈیولپر کمال خان نے خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق مشہور ڈیولپر کمال خان نے خودکشی کر لی ہے، ان کے گھر سے خوکشی کا نوٹ بھی برآمد ہوا جس میں کمال خان نے لکھا تھا کہ وہ گزشتہ دو سال سے شدید مالی مشکلات سے دو چار تھے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ کمال خان کا نام کم ازکم 17 ایف آئی آرز میں شاملِ تفتیش رہا ہے، جن میں سے 7 کیسس میں وہ ضمانت پر تھے۔
پولیس کے مطابق ملک سے باہر مقیم کمال خان کی اہلیہ اور بچوں نے اس معاملے پر بات کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کے گزشتہ 12 سالوں سے کمال ان سے رابطے میں نہیں تھا اور نا ہی وہ کمال سے کوئی رابطے رکھنا چاہتے تھے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بظاہر واقعہ خودکشی ہی معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔