ہرنائی: کوئلے کی کان سے 7 لاشیں نکال لی گئیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی کوئلے کی کان سے 7 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ریسکیو آپریشن کے دوران 8 کان کنوں کو زندہ نکالا گیا ہے۔
چیف مائنز انسپیکٹر کے مطابق کان میں پھنسے دیگر 3 کان کنوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ ہرنائی کی کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکے کے بعد 10 کان کن پھنس گئے تھے، جن کی مدد کے لیے جانے والے 8 مزید کان کن بھی پھنس گئے تھے۔
ایک ہزار فٹ کی گہرائی میں پھنسے کان کنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق 2 ٹیمیں ہرنائی کے ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔
دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور کان میں دھماکے کے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔