ایلون مسک نے ٹرمپ سے ملاقات پر خاموشی توڑ دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پر خاموشی توڑ دی۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایلون مسک نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے میری جو ملاقات ہوئی تھی وہ طے شدہ نہیں تھی بلکہ ایک اتفاق تھا، میں ایک دوست کے گھر ناشتہ کر رہا تھا اور ڈونلڈ ٹرمپ وہاں آ گئے۔
ایلون مسک نے کہا کہ میں رواں سال ہونے والے صدراتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کسی طرح بھی مدد نہیں کر رہا اور نہ ہی ملاقات میں انہوں نے مجھ سے پیسوں کا تذکرہ کیا ہے۔
معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ فنڈ ریزر ایونٹ میں جہاں ٹرمپ اور مسک کی ملاقات ہوئی تھی وہاں کئی امیر ریپبلکن ڈونرز موجود تھے۔
ٹرمپ اور مسک کی ملاقات کی خبر سامنے آنے کے بعد ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے واضح طور پر اعلان کیا تھا کہ میں فنڈز کے ذریعے کسی امیدوار کی حمایت نہیں کروں گا۔
اس انٹرویو میں بھی ایلون مسک نے ایک بار پھر واضح کیا کہ میں کسی امیدوار کو فنڈز نہیں دوں گا۔